(سٹی42)پاکستانی اداکارہ اشناشاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ آبدیدہ نظر آئیں، واقعہ کچھ ایسا پیش آیا کہ جس کو بیان کرتے ہوئے وہ خود پر قابو نہ رکھ سکیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی مشہور اداکارہ اشنا شاہ کی روتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو شدیدرنج و غم میں دیکھا جاسکتا ہے اور وہ اس کیفیت میں ہونے والےکو بیان کررہی ہیں۔ان کا کہناتھا کہ جب میں نے کتے کو بے رحمی سے گولی مارنے کی ویڈیو دیکھی تو بے حد افسوس ہوا۔اشنا شاہ نے انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی۔
جس میں ایک کتا بلڈنگ کے پاس سو رہا ہےاس دوران سیکیورٹی کی گاڑی آتی ہے اور گارڈ گاڑی سے اتر کر کتے کو گولی مار دیتا ہے۔جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے اداکارہ کاکہناتھا کہ عمارت سے کوئی واقعے کی ویڈیو بھی بنا رہا۔اشنا شاہ نے یہ بھی کہا کہ گولی لگنے کی وجہ سے کتے کا خون بہنے لگا اورشدید کرب میں مبتلا ہونے پر مرگیا۔لوگ صرف دیکھ رہے تھے اور ویڈیو بنا رہے تھے لیکن کوئی اس بے زبان کی مدد کے لیے باہر نہیں آیا۔
ادکارہ کا مزید کہناتھا کہ اگر یہ کتا سوسائٹی میں کسی کو تنگ کر رہا تھا یا کاٹ رہا تھا تو اس کی وجہ کتے کے ساتھ پیش آنے والا کوئی واقعہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ جانور کسی عمل پر ردِ عمل ظاہر کرتا ہے۔اشناشاہ نے کہا کہ جانور ہمیشہ اپنے بچاؤ اور جگہ کے لیے حملہ کرتے ہیں، بلا وجہ حملہ نہیں کرتے یہ کام انسان کرتے ہیں نہ کہ جانور۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اس کتے کو کسی بھی تنظیم سے رابطے کے بعد اس کے حوالے کیا جاسکتا تھا لیکن افسوس کہ اسے گولی مار دی گئی۔
TRIGGER WARNING: GRAPHIC CONTENT
— ACF Animal Rescue (@ACFAnimalRescue) April 27, 2020
Happened in Bahria Town, Karachi. The dog is just sleeping peacefully. And is shot for literally existing.
Everyday we are waking up and going to bed to such gruesome abuse. Everyday we are getting cases in that are v.. https://t.co/24W1QxlSYv pic.twitter.com/SMRnrDXLNK