ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت کتنے روپے کلو،منافع خور خوف خدا بھول گئے، من مانی قیمتیں وصول

برائلر گوشت کتنے روپے کلو،منافع خور خوف خدا بھول گئے، من مانی قیمتیں وصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)شہرمیں برائلر کی رسد اور طلب میں استحکام کےباعث قیمت بھی مستحکم رہی،مرغی کا گوشت 212 روپے فی کلو میں ہی فروخت ہوتا رہا۔ سبزیوں اور پھلوں کی شہریوں سے من مانی قیمتیں وصول کرنے کا بازار سرگرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق زندہ مرغی 146 روپےجبکہ برائلرگوشت 212 روپے فی کلو پر مستحکم رہاجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 88 روپے فی درجن ہی رہی،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کرے تاکہ عام شہری کو ماہ رمضان میں کم از کم ریلیف مل سکے۔گزشتہ روز شہر لاہور میں برائلر کی رسد میں کمی سے قیمت میں پھر سے اضافہ  ہوا تھا۔مرغی کا گوشت 15 روپے فی کلو  مہنگا ہونے پرپولٹری فارمرز  کا کہنا تھاکہ غیر یقینی صورتحال کے باعث   قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر  کی   قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے۔

گوشت کی قیمت میں اضافے کے بعد212 روپے فی کلو پر قیمت پہنچ گئی۔ زندہ مرغی 10 روپے  اضافے کے بعد 146روپے کلو فروخت جبکہ فارمی انڈے 88 روپے فی درجن پر مستحکم ہیں،2 روزمیں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 21 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔یاد  رہے  کہ ماہ  شہر میں برائلر کی  قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں  28 روپے فی کلو تک سستا ہوا،  تھا لیکن یہ کمی برقرار نہ رہ سکی اور گزشتہ روز شہر میں زندہ     مرغی 10 روپے  اضافے کے بعد 146 روپے جبکہ  مرغی کا گوشت15 روپے اضافے کے بعد 212 روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے اور اگر بات کی جائے فارمی انڈوں کی تو فارمی انڈے 88 روپے فی درجن  فروخت ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب ماہ رمضان کا پہلا عشرہ اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے لیکن شہر میں منافع خور مافیا کو لگام نہ ڈالی جا سکی اور شہر میں سرکاری نرخنامے کی بجائے من مانی قیمت پر سبزیوں اور پھلوں کی دھڑلے سے فروخت جاری رہی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں لیموں 400 سے 500 روپے، آلو 60 سے 70 روپے، پیاز 50 سے 60 روپے، لہسن 300 ، ادرک 400 روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا جبکہ پھلوں کی قیمتوں میں بھی کوئی کمی نہ آسکی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن موجودہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کے صرف اور صرف دعوے کر رہی ہے جبکہ عملی طور پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔حکومت کم از کم ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے اپنے جاری کردہ سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کو یقینی بنائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer