سرکاری گوداموں سےفلورملز کیلئےگندم کی سپلائی بند

1 May, 2020 | 10:43 AM

M .SAJID .KHAN

(حسن علی) محکمہ خوراک ٍپنجاب نے فلورملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ بند کر دیا۔سرکاری گوداموں سے فلورملز کو گندم کی سپلائی بند کردی گئی۔پنجاب کے4 شہروں کی فلور ملزکو گندم جاری کی جارہی تھی ،آج سے فلور ملز اپنی گندم خود خرید کرآٹے کی پسائی کریں گی۔ 33شہروں کی فلورملز پہلے ہی پرائیویٹ گندم خرید کر آٹا پسائی کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخوراک کی مداخلت پرفلورملزکوترجیحی بنیادوں پر گندم دی جارہی تھی۔ عبدالعلیم خان کی اجازت پر4شہروں کی فلورملز کو10ہزار ٹن گندم دی جارہی تھی۔اب محکمہ خوراک نے فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ اورسرکاری گوداموں سے گندم کی سپلائی بند کردی گئی۔پنجاب کے4 شہروں کی فلور ملزکو گندم جاری کی جارہی تھی۔آج سے فلور ملز اپنی گندم خود خرید کرآٹے کی پسائی کریں گی۔

33شہروں کی فلورملز پہلے ہی پرائیویٹ گندم خرید کر آٹا پسائی کررہی ہیں۔غلہ منڈیوں میں گندم کی فی من قیمت 1440سے1460 روپے ہے۔پرائیویٹ گندم خرید کر پسائی کر نے والی ملیں آٹے کی قیمت میں اضافہ کرنے کو تیار ہیں۔سرکاری گندم کے آٹے کے20کلو کے تھیلے کی قیمت807روپےمقررہے۔

واضح رہے کہ ملز سرکاری گندم کی اجرائی قیمت 1400روپے فی من ہونے پراضافہ کرچکی ہیں۔ملز 20کلو کے تھیلے کی قیمت میں 13روپے کا اضافے کا فیصلہ کرچکی ہیں۔آٹے کے قیمت میں13روپےاضافے کانوٹی فکیشن محکمہ خوراک جاری کرے گا۔پرائیویٹ گندم خرید کر پسائی کر نے والی ملز آٹے کی قیمت میں اضافے کی خواہاں ہیں۔

ذرائع کا کہناتھا کہ پرائیویٹ گندم کا پسائی کیا ہوا آٹے کا 20کلو کا تھیلا15 سے20 روپے مہنگا ہوگا۔آٹے کی قیمت میں اضافے کا فلرملزایسوسی ایشن فیصلہ کرے گی۔گزشتہ ماہ پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن نے محکمہ خوراک پنجاب کی پالیسیوں کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ فلور ملز کو نہ تو گندم کا سرکاری کوٹہ فراہم کیا جارہا ہے اورنہ ہی ملوں کو پرمٹ کے تحت پرائیویٹ گندم ملوں میں اتارنے کی اجازت دی جا رہی ہے، ایسے میں ملیں نہیں چلا سکتے۔

مزیدخبریں