سٹی42: وزیراعظم عمران خان کا مزدوروں کے عالمی دن پر اہم پیغام، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یکم مئی ہمیں ان مزدوروں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے لئے جانیں قربان کی تھیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ دن مزدوروں کے تقدس اور وقار کے ساتھ ساتھ ہمیں ملک کی ترقی میں ان کے کلیدی کردار کی اہمیت بھی یاد دلاتا ہے، ہمارا دین ہمیں سماجی انصاف اور انسانوں کے حقوق کے تحفظ کا درس دیتا ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خندق اور دیگر اہم واقعات میں خود کام کر کے محنت کرنے والوں کو عزت دی تھی موجودہ حکومت محنت کشوں کی حوصلہ افزائی اور ان کو ہر ممکن سہولیات دینے پر یقین رکھتی ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مزدوروں کے لئے جدید نظام کے تحت ان کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہیں، موجودہ کورونا کی صورتحال میں سب سے زیادہ دیہاڑے دار طبقہ اور مزدور متاثر ہوا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مزدوروں کی امداد کے لئے حکومت پنجاب نے 200 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے
گورنر پنجاب نے بھی مزدوروں کے عالمی دن پر پیغام جاری کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کورونا بحران محنت کشوں کے لئے وقت بحران ہے. ایک کروڑ بیس لاکھ محنت کش بیروز گار ہو چکے ہیں. جب بھی ایک محنت کش کو بھوکا سوتا دیکھتا ہوں تو رات کو سو نہیں سکتا. ہماری حکومت بیروز گار محنت کشوں کو بلین ٹری سونامی منصوبے میں روزگار فراہم کرے گی ۔