(عثمان الیاس) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تنبیہ کی ہےکہ حکومت ایشو کھڑا ہونے سے پہلے قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن سے نکال دے۔
سینیٹر سراج الحق نے گلشن راوی میں مستحق افراد کے لئے قائم کردہ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے ، قادیانیوں کو اقلیتوں کے کمیشن سے نکالے ،اس سے پہلے کہ کوئی بڑا ایشو کھڑا ہو جائے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ پوری دنیا سودی نظام کو ختم کر رہی مگر حکومتی وکلا سودی نظام کے دفاع میں لگے ہوئے ہیں،حکومت کو چاہئے کہ سودی نظام کا خاتمہ کرے۔
امیر جماعت اسلامی نے بتایاکہ جماعت اسلامی کےکارکنوں نے اب تک ایک ارب سات کروڑ کا راشن مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا ہے، روزانہ ساڑھے تین ہزار لوگوں تک راشن پہنچایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد کی ہدایت پر رہائشی علاقوں میں ڈس انفیکشن سپرے کیا گیا، احمد سلمان بلوچ نے یوسی 216 جے بلاک اور کے بلاک میں سپرے کروایا ۔
احمد سلیمان بلوچ کا کہناتھاکہ روزانہ کی بنیاد پر رضا کار خدمت پر مامور ہیں،ڈس انفیکشن سپرے کرا کر شہریوں میں اطمینان ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا لاک ڈاؤن اور حکومتی غیر واضح پالیسی سےشہری تذبذب کا شکار ہیں۔اس موقع پر جہانگیر ایثار ، احمد عمیر رانا ، مجاہد خان ، طلحہٰ ، طحٰہ ، زونیر ، امجد ، عبید الرحٰمن سمیت دیگر موجود تھے۔