سٹی42: پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے پیمرا کی جانب سے مزید لائسنس جاری کرنے کے فیصلے پر اعتراض اٹھا دیا، پی بی اے کا کہنا ہے کہ لائسنس جاری کرنے سے میڈیا انڈسٹری کے نقصانات میں اضافہ ہوگا۔
پیمرا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائسنس کی نیلامی کر رہا ہے، ملک کا موجودہ کیبل سسٹم زیادہ سے زیادہ 80 چینلز چلاسکتا ہے، پیمرا پہلے ہی 121 سیٹلائٹ لائسنس جاری کرچکا ہے، مزید لائسنس جاری ہونے سے کئی چینلز آف ایئر ہوجائیں گے، پاکستان براڈ کاسٹرزایسوسی ایشن نے پیمرا کی جانب سے نئے سیٹلائٹ لائسنس جاری کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی۔
پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئے لائسنس جاری کرنے سے میڈیا انڈسٹری کےنقصانات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سے اپیل ہے کہ وہ معاملے میں مداخلت کر کے لائسنس اجرا کا عمل روکنے کی ہدایت کریں۔ پیمرا نے 70 نئے سیٹلائٹ لائسنس جاری کرنےکااعلان کیا تھاجس کیلئے100سےزائد کمپنیوں نے دوخواستیں جمع کرا رکھی ہیں۔