ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی یوم مزدوراں پر تصویری نمائش کا انعقاد

عالمی یوم مزدوراں پر تصویری نمائش کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے سنڈے واکرز فوٹوگرافرز کی جانب سے ابابیل کے نام سے سٹریٹ تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، فوٹو گرافروں کی جانب سے مزدوروں کو تصویروں کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق دن بھر رزق حلال کماتے اور محنت کرتے یہ بچے، بزرگ اور خواتین کی تصاویر ہیں، جو سنڈے واکرز فوٹو گرافر کی جانب سے دہلی گیٹ میں نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔ آرگنائزر کا کہنا ہے کہ مزدوروں کی عظمت کو سلام پیش کرنے اور ان کی زندگی کی تلخیوں کو دکھانے کیلئے گلی میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، تاکہ ہر طبقہ اسے دیکھے، لوگوں نے سٹریٹ تصویری نمائش کا سراہتے ہوئے کہا نمائش سے مزدوروں کی حوصلہ افزائی کرنا احسن اقدام ہے۔

لوگوں نے کہا کہ اس طرح کی نمائش منعقد ہوتی رہنی چاہیے تاکہ لوگوں کو فنِ تصویر کے بارے میں جاننے کا موقع ملے۔

Shazia Bashir

Content Writer