سٹی42: گندم خریداری مراکز پرکاشتکاروں کوسہولیات کی فراہمی کا معاملہ، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزراء نے گندم خریداری مراکز کے دورے شروع کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق گندم پروکیورمنٹ پالیسی کے تحت گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور طریقہ کارکومانیٹر کرنےکیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے وزراء کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ وزیرہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے اوکاڑہ گندم خریداری مراکز کے دورے کیے، فیصل آبادمراکز کی ذمہ داری وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کےسپرد ہے، وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت رحیم یار خان کے گندم خریداری مراکز کی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
اٹک گندم خریداری مراکز کی ذمہ داری وزیرمال ملک انور اورصوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری صوبہ بھر کے مراکز کی مانیٹرنگ کر کے وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کریں گے۔