شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ڈیجیٹل گیٹ وے لگانے کا فیصلہ

1 May, 2019 | 04:57 PM

Sughra Afzal

(علی ساہی) شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیف سٹیز کی مدد سے ڈیجیٹل گیٹ وے متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا جہاں پر سڑکوں کا سٹرکچر تبدیل کرنا ضروری ہوا وہاں ری ماڈلنگ کرکے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ کے حکم پر شہرمیں ٹریفک جام کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سیف سٹیز اتھارٹی ابتدائی طور پر راوی پل، پرانا راوی پل، ٹھوکر، فیروز پور روڈ سمیت پانچ مقامات پر ڈیجیٹل گیٹ وے بنائے گی اور کیمروں کے ذریعے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس چیک کی جائیں گی۔

 مشکوک گاڑیوں کو چیک کرنے کے لیے داخلی وخارجی راستوں پرانتہائی بائیں سائیڈ پر خصوصی جگہ بنائی جائے گی، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے پولیس ناکے ختم کرنے کے ساتھ سڑکوں کا سٹرکچر بھی بہتر بنایا جانا چاہیے جبکہ گاڑیوں کی موثر چیکنگ کے لیے مینول سسٹم بھی ضروری ہے۔

 اکبر ناصر خان کے مطابق منصوبہ اگلے مالی سال میں مکمل کرلیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے دوسروں صوبوں اور وفاق کی گاڑیوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلی ہے، گاڑیوں کی چیکنگ کے ساتھ سڑکیں بھی ری ماڈل کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی اذیت سے نکالا جاسکے۔

مزیدخبریں