اکمل سومرو:اچھا تو لانگ ویک اینڈ مناتے ہو، سرکاری کالجوں کے اساتذہ کو ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن نے شو کاز نوٹسز جاری کر دیئے، تیس اپریل کو بغیر منظوری اور اجازت کے چھٹی کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی ہوگی۔
ڈائریکٹر کالجز ظفر عنائیت انجم نے سرکاری کالجوں سے تیس اپریل کو غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ہے، اس ضمن میں کالجوں کے پرنسپلز سے تحریری طور پر رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ مراسلے کے مطابق تیس اپریل کو جو اساتذہ بغیر منظوری اور اجازت کے کالج سے غیر حاضر رہے ہیں متعلقہ کالج کے پرنسپل انکے ناموں کی تفصیلات دو مئی تک ڈائریکٹوریٹ کالجز جمع کرائی جائیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ نے لانگ ویکنڈ منانے کے لیے تیس اپریل کی چھٹی کی ہے اور یکم مئی کی چھٹی کو بھی انجوائے کیا ہے۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر نصر اللہ ورک نے ڈائریکٹر کالجز سے اس پر سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔