قذافی بٹ:رانا ثناء اللہ نے معافی نہ مانگی تو تحریک انصاف کی خواتین انکا پیچھا کریں گی، پی ٹی آئی رہنماؤں نے صوبائی وزیرقانون سے خواتین کے بارے نازیبا الفاظ پر فوری استعفی دینے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
چیئرمین سیکرٹریٹ میں ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر مراد راس، ڈاکٹر نوشین حامد، سعدیہ سہیل رانا اور عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے خواتین کے بارے میں جو ریمارکس دیئے ہیں عقل و شعور رکھنے والا ایسا بیان نہیں دے سکتا، وہ اپنی پارٹی کو گرتا دیکھ کر ایسے گھٹیا بیانات دے رہے ہیں، ن لیگ کے پاس پی ٹی آئی کے خلاف بات کرنے کیلئےاور کچھ نہیں، ن لیگ کے کسی بھی لیڈر نے انکے بیان کی مذمت نہیں کی ۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کیا ن لیگ بھول گئی کہ رانا ثناء اللہ نے پیپلزپارٹی میں ہوتے ہوئے مریم نواز کے خلاف کیا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اور انکی لیڈر شپ تحریک انصاف سے معافی مانگیں۔