رائیونڈروڈ:کیسامنٹو مارکی میں چوری کی واردات،سٹی42 نے فوٹیج حاصل کر لی

1 May, 2018 | 09:06 PM

عطاءسبحانی
Read more!

علی فراز بھٹی:رائیونڈ روڈ پر واقع کیسامنٹو مارکی شادی ہال میں چوری کی واردات، کمسن چور شادی کی تقریب میں موقع کا فائدہ اٹھا کر زیوارات اور نقدی لے اڑا۔سٹی فورٹی ٹو کو چوری کی فوٹیج موصول ہو گئی۔

رائیونڈ روڈ پر واقع شادی ہال کیسامنٹو مارکی میں شادی کی تقریب کے دوران ایک کم عمر چور شادی ہال میں گھسا اور موقع کا فائدہ اٹھا کر زیورات اور نقدی نیلے رنگ کے شاپنگ بیگ میں ڈال کر چوری کر کے نہایت پھرتی سے بھاگ گیا۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چور چوری کرنے  کے فورا بعد جیسے ہی شادی ہال سے نکلتا ہے تو دوڑ لگا کر موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔

عابد نامی شہری کے ساتھ یہ واردات ہوئی ہے اور اسکا کہنا ہے کہ تھانہ رائیونڈ میں درخواست دی ہے لیکن تاحال پولیس نے کوئی ایف آئی آر درج کی ہے نہ ہی کوئی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزیدخبریں