عام انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

1 May, 2018 | 08:39 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عمراسلم:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے وفد کی صدر ضیا شاہد کی قیادت میں ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے بیان پر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہہوں.

ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گے، ووٹر کارکردگی پر ہی ووٹ ڈالے گا اور اس ضمن میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کے پی کے میں 11نکات پر عملدرآمد کرنے کا شاندار موقع ملا لیکن انہوں نے فائدہ نہیں اٹھایا اور ہم نے پنجاب میں ہر شعبہ کی بہتری کے لئے شاندار اقدامات کئے ہیں اور ہم پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:عمران خان نے پشاور کو قصہ خوانی بازار بنا دیا: شہباز شریف

اس موقع پر صوبائی وزراء مجتبیٰ شجاع الرحمن ، رانا مشہودد، زعیم قادری، ملک محمد احمد خان، شعیب بن عزیز ، سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور، ڈی جی پی آر شاہد اقبال اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں