عثمان خان: پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کی جانب سے مزدوروں کے عالمی دن پر سیمنار کا انعقاد، عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مزدور قوم کا اثاثہ ہیں، انکے حقوق کیلئے لڑنا اور انکی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنا ہماری اولین ترجیحات میں ہے۔
گجومتہ میں منی مزدا ایسوسی کی جانب سے سیمینار میں ٹرانسپورٹ سے تعلق رکھنے والی مزدورں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اس موقع پر صدر حاجی شیر علی کا کہنا ہے کہ مزدور ہمارے بھائی ہیں اور انکے حقوق کی جنگ ہم لڑتے رہیں گے۔
منی مزدا ایسوسی ایشن کے سیکٹری تنویر جٹ کا کہنا ہے کہ ملکی نظام اور انڈسٹری مزدوروں کے بغیر نہیں چل سکتی، آج ہم لیبرونگ کا اعلان کرتے ہیں جو مزدوروں کے حقوق کیلئے کام کرے گی۔منی مزدا ایسوسی ایشن نے لیبرونگ کے نام سے تنظیم بنانے کا بھی اعلان کیا، انکا کہنا ہے کہ مزدورو کے حقوق کیلئے کسی بھی حد تک جائیں۔