علی اکبر:حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے میں 30 تک باقی رہ گئے۔ حکمران جماعت کی جانب سے تاحال پارلیمانی بورڈ تشکیل نہیں دیا جا سکا جس کی وجہ سے الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند امیداروں کو مشکلات کا سامناہے۔
حکومت کی آئینی مدت رواں ماہ کے آخر میں مکمل ہونے جا رہی ہے جس کے بعد نگران سسٹم کی موجودگی میں 2018 کے عام انتخابات کا انعقاد ہونا ہے۔ تاہم حکمران جماعت نے عام انتخابات کے سلسلہ میں کوئی سیاسی لائحہ عمل تشکیل دیا ہے نہ ہی کوئی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا ہے، جس کے باعث آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند امیدواروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ نہ ہونے کے باعث متعدد حلقوں میں خودساختہ امیدواروں نے عوامی رابطہ مہم شروع کر رکھی ہے۔