ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کی خواتین رانا ثنااللہ کے پیچھے پڑگئیں

تحریک انصاف کی خواتین رانا ثنااللہ کے پیچھے پڑگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: رانا ثناء اللہ نے معافی نہ مانگی تو تحریک انصاف کی خواتین انکا پیچھا کریں گی،پی ٹی آئی رہنمائوں نے صوبائی وزیرقانون سے خواتین کے بارے نازیبا الفاظ پر فوری استعفی دینے کا مطالبہ بھی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سیکرٹریٹ میں ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر مراد راس، ڈاکٹر نوشین حامد، سعدیہ سہیل رانا اور عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے خواتین کے بارے میں جو ریمارکس دیئے ہیں عقل و شعور رکھنے والا ایسا بیان نہیں دے سکتا۔ وہ اپنی پارٹی کو گرتا دیکھ کر ایسے گھٹیا بیانات دے رہے ہیں۔

ن لیگ کے پاس پی ٹی آئی کے خلاف بات کرنے کیلئےاور کچھ نہیں۔ ن لیگ کے کسی بھی لیڈر نے ان کے بیان کی مذمت نہیں کی ۔ ان رہنماوں کا کہنا تھا کہ کیا ن لیگ بھول گئی کہ رانا ثناء اللہ نے پیپلزپارٹی میں ہوتے ہوئے مریم نواز کے خلاف کیا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اور ان کی لیڈر شپ تحریک انصاف سے معافی مانگیں۔

مینار پاکستان جلسے میں شریک خواتین کے بارے میں رانا ثناءاللہ کی بیہودہ جملے بازی کی وجہ سے تحریک انصاف کا صوبائی محتسب سے فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ تحریک انصاف نے صوبائی محتسب کو تحریری درخواست بھجوا دی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:جاتی حکومت نے تحائف دینے میں کوئی کسر نہ چھوڑی 

 صوبائی محستب کو درخواست تحریک انصاف کی رہنما سارہ احمد کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔ درخواست مین موقف اختیار کیا گیا کہ راناثناءاللہ کے کلمات سے ملک بھر میں خواتین کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ راناثناءاللہ کے خیالات کسی غلطی کا نتیجہ نہیں سوچی سمجھی شرانگیزی ہے۔ صوبائی وزیر کے بیان کا نوٹس لیا جائے اور سخت کارروائی کی جائے۔