کرپٹ سرمایہ دارانہ سیاست کو زمین بوس کرنے کی ضرورت ہے: سراج الحق

1 May, 2018 | 06:02 PM

عطاءسبحانی
Read more!

قذافی بٹ:سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ دوہزار اٹھارہ کا الیکشن زندگی و موت کا مسئلہ ہے، فیصلہ کرنا ہے کہ ظالم و کرپٹ سرمایہ داروں کو ووٹ دینا ہے یا اپنے حق کے لئے آواز اٹھانے والوں کو، جن کو جیلوں میں ہونا چاہئے وہ اقتدار میں ہیں۔

واشنگ لائن میں عالمی یوم مزدور کی تقریب سے خطاب مین سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، عوام موجودہ سیاست سے بیزار ہیں، اس ملک پر کرپٹ سیاستدانوں کا قبضہ ہے، کرپٹ افراد پولنگ اسٹیشن اور ووٹ خرید کر اسمبلیوں میں پہنچ جاتے ہیں، اور عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے۔ کرپٹ سرمایہ دارانہ سیاست کو زمین بوس کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ سب ایک ہی کلب کے ممبر ہیں ، اسلام آباد والے اپنی مراعات میں تو اضافہ کرتے ہیں لیکن مزدور کے لئے کوئی نہیں سوچتا اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض جماعتوں نے اپنی جماعتوں کو واشنگ مشین بنایا ہے، اس میں کرپٹ افراد کو دھوکر پاک صاف کرکے دوبارہ سامنے لارہے ہیں۔ سراج الحق نے واشنگ لائن میں مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ٹرین کے ڈبے کو دھویا اور انکے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔

مزیدخبریں