پنجاب حکومت نے افسران کی لگژری گاڑیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا

1 May, 2018 | 05:41 PM

عطاءسبحانی
Read more!

قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت نے افسران کی لگژری گاڑیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں آج تمام محکموں کو پرفارما جاری کیا گیا ہے۔

سول سیکرٹریٹ دربار ہال میں ایک اجلاس ہوا ہے جس میں تمام محکموں کے سیکشن افسران جنرل اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی ہے۔ اجلاس میں تمام محکموں کے افسران کو پرفامرما تقسیم کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر درست حالت میں پر کر کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری آفس میں جمع کرائیں جائیں، اور اس پرفارما میں لگژری گاڑیوں کی تمام معلومات دی جائیں، تاکہ یہ معلومات عدالت میں جمع کرائی جا سکے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:محکمہ ایکسائز کا لگژری ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑا فیصلہ
حکومت پنجاب نے تمام محکموں کو کہا ہے کہ وہ یہ لگژری گاڑیوں کو صحیح اور درست معلومات دیں اور اس میں کوئی امر پوشیدہ نہ رکھا جائے

مزیدخبریں