ریلیف دینے کی بجائےعوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے: آصف علی زرداری

1 May, 2018 | 03:20 PM

حرااعوان

رمل دلدار: سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی اراکین پارلیمان کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر احتجاج کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے پیٹرول قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بے قابو ہو جائے گی ۔ پیٹرول قیمتوں میں اضافہ سے کم آمدنی والوں کی مشکلات بڑھیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:اگر میری ذات کے خلاف ایک روپے کی کرپشن بھی نکل آئی تو مجھے قبر سے نکال کر لٹکا دینا: شہباز شریف 

  عوام کو ریلیف دینے کی بجائےان کا خون نچوڑا جا رہا ہے۔ حکومت پیٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لے ۔آصف زرداری نے ہدایت کی ہے کہ پیپلز پارٹی کے اراکین پارلیمان میں احتجاج کریں۔

مزیدخبریں