ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بکری انسانی جان سے زیادہ قیمتی ہو گئی

بکری انسانی جان سے زیادہ قیمتی ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیشہ خان: کاہنہ میں بکری کے تنازع پر 27 سالہ سیکیورٹی گارڈ کوفائرنگ کر کے سر عام موت کے گھاٹ اتاردیا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق بکری چوری کا تنازع یا کوئی سنگین عداوت۔سینٹرل پارک ہاؤسنگ سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈ کوسر عام فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ واردات کاہنہ کے علاقہ لدھوکی میں ہوئی۔ مقتول سہیل کھوکھر والد کے ہمراہ ڈیوٹی ختم کرکے جارہا تھا کہ موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:یکم مئی سے بے خبرمحنت کشوں کو آج بھی مزدوری کی تلاش 

 مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ چند روز قبل بکری چوری کے الزام پر محلے دار سے جھگڑا ہوا جس کی رنجش پر سہیل کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی پر بچی زیادتی کا مقدمہ درج ہے۔ جو جیل میں ہے۔ قتل کی حتمی وجوہات کا تعین کرنے کے لئے تفتیش جاری ہے۔