پنجاب فوڈ اتھارٹی کا انرجی ڈرنکس کمپنیز کے خلاف بڑا فیصلہ

1 May, 2018 | 02:08 PM

حرااعوان

عمران یونس: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا انرجی ڈرنکس کمپنیز کیلئے بڑا فیصلہ، کمپنیز اپنی پراڈکٹ پر لفظ انرجی استعمال نہیں کر سکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق انرجی ڈرنک کمپنی اپنی پراڈکٹ پر لفظ انرجی استعمال نہیں کر سکے گیئں بلکہ سٹیمولینٹ درج ہوگا۔ لیبل پر درج ہدایات اردو اور انگریزی میں تحریر کرنے کی پابندی ہو گی۔ کمپنیز لیبل پر واضح طور پر" ہائیلی کیفینیٹڈ ڈرنک" تحریر کریں گی۔

علاوہ ازیں مشروب 12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کیلئے نہیں۔12سال سے زائد افراد 250 ایم ایل سے زائد مشروب استعمال نہ کریں۔کیفین سینسٹو افراد اس مشروب کو استعمال نہ کریں۔لیبل پر لفظ حلال لکھنا ضروری ہے۔مشروب میں کیفین کی مقدار 200پی پی ایم یا 200ایم جی ایل سے زیادہ نہ ہو۔

مشروب کی تیاری میں ادویاتی اجزاء شامل نہ کیئے جائیں۔ فوڈ اتھارٹی نےمعیار کے اطلاق کیلئے کمپنیز کو 8 ماہ کی ڈیڈ لائن بھی جاری کردی۔8 ماہ کے بعد مارکیٹ میں موجود پراڈکٹ موقع پر ضائع کر دی جائینگی۔

مزیدخبریں