ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساؤتھ افریقہ نے انگلینڈ کو سات وکٹوں سے ہرا دیا

South Africa vs England, City42, Champions Trophy2025, National Stadium Karachi, Dusan, Jos Butler
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  چیمپئنز ٹرافی 2025  میں انگلش ٹیم کی مسلسل تیسری شکست کے بعد ساؤتھ افریقہ  ٹرافی کے  سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ 

ساؤتھ افریقہ اس وقت چیمپئینز ٹرافی2025 کے گروپ بی میں ٹاپ پر ہے.
 کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان کی میزبانی مین ہو رہی  چیمپئینز ٹرافی 2025 کے  گروپ بی کا آج آخری میچ تھا۔  

 ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب

انگلینڈ کے کیپٹن جوز بٹلر نے ٹاس جیت لیا تھا۔ انہوں نے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
 انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلاجارہا ہے/فوٹوٹوئٹر
انگلشن ٹیم 180 رنز بنا کر آل بیٹرز  آؤٹ ہو گئی تھی۔ سب سے زیادہ رنز جو روٹ نے بنائے جو  37 تھے۔  جوفرا آڑچر 25 اور بین ڈکیٹ 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  اوپنر فل سالٹ پہلے اوور اور ون ڈاؤن بیٹر جے سمتھ تیسرے اوور میں آؤٹ وہ گئے تھے۔ سالٹ نے8  رنز اور سمتھ نے کوئی رنز نہیں بنائے تھے۔  اوپنر بین ڈکیٹ بھی آج متاثر کن کرفارمنس نہیں دے سکے۔  وہ ساتوین اوور میں آؤٹ ہوئے۔ 

ہیری بروک نے 19  اور لیام لیونگ سٹون نے 9 رنز بنائے۔  کیپٹن جوز بٹلر بھی آج جم کر نہیں  کھیل پائے اور 21 رنز بنا سکے۔ اوورٹن  11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

عادل رشید نے 2 رنز بنائے اور ثاقب محمود 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس گئے۔

ساؤتھ افریقہ کی باؤلنگ

ریان ملڈر اور مارکو جیسن دونوں نے تین تین وکٹین لیں تاہم ریان ملڈر کا اکانومی ریٹ کم رہا۔ انہوں نے ساڑھے  سات اوور  3.43 رنز فی اوور کی اکانومی کے ساتھ ڈیلیور کئے۔  کیشو مہاراج دوسرے  اکنامک باؤلر تھے۔ ان کا اکانومی ریٹ  3.50  رہا۔ انہوں نے دس پورے اوور کئے اور 2 وکٹین حاصل کیں۔  لنگی نگیدی اور کیگاسو ربادا کو آج مین میں ایک ایک وکٹ ملی۔

ساؤتھ افریقہ کی بیٹنگ

انگلینڈ  نے آج اپنے چیمپئینز ٹرافی کے آخری میچ میں 180 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ساؤتھ افریقہ نے 30 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر   181 رنز بنا لئے اور انگلینڈ کو  7 وکٹوں سے ہرایا۔ 
جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ ایک رن پر گری تھی، اس کے بعد رکلٹن  47 کے مجموعی اسکور پر بولڈ ہوئے۔کلاسن نے 64 رنز  بنا کر نمایاں رہے۔ تیسری وکٹ پر وین ڈر ڈوسین اور ہینرچ کلاسن نے شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو اہم میچ میں کامیابی دلائی۔وین ڈر ڈوسین 72 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

  ساؤتھ افریقہ نے  آج شب  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اور گروپ بی میں پوزیشن ٹیبل پر پہلے نمبر آگئی۔

انگلینڈ کی باؤلنگ

 انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے 2  وکٹین لیں اور عادل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔