ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی؛ انگلینڈ کی ٹیم 179 رنز پر آؤٹ

چیمپئنز ٹرافی؛ انگلینڈ کی ٹیم 179 رنز پر آؤٹ

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 11ویں میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 179 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

کراچی میں کھیلے جا رہے جنوبی افریقا اور انگلینڈ  کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے، انگلینڈ  کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ 

انگلش ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور وکٹیں مسلسل گرتی رہیں تاہم روٹ، آرچر اور بین ڈکٹ نے مزاحمت کی۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 179 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ 

روٹ 37، آرچر 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جانسین اور ملڈر نے 3، 3 اور مہاراج نے دو کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔