اسرار خان: لاہور کے نواحی علاقہ ہربنس پوری سے اغوا ہونے والے چار سالہ بچے کو اغوا کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا، بچے کو بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ میں چند روز قبل ملزم شان مسیح گلی میں کھیلتے ہوئے 4 سالہ بچے ریحان کو اغوا کرکے لے گیا تھا۔ جس پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ پولیس نے ملزم کا سراغ لگایا اور بچے کو شاہ پور کانجراں سے بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
بازیاب بچے کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔