سٹی42: بلوچستان کے متعدد علاقوں میں کئی دن سے جاری بارشیں جمعہ کے روز بھی جاری رہیں۔آج صبح تک صوبے کے 11 اضلاع میں مزید 223 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش قلات میں ہوئی جو محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق 53 ملی میٹر تھی۔ خضدار میں 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سبی میں 30 دالبندین میں 21 ملی میٹر بارش ہوئی۔
تربت میں 20 ایم ایم، کوئٹہ 16 ایم ایم، ژوب اور بارکھان میں 15 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی۔ پسنی میں 12 ایم ایم جبکہ اورماڑہ میں 8 ملی میٹر بارش ہوئی۔ پنجگور میں 9 ملی میٹر اور نوکنڈی میں سب سے تھوڑی بارش ہوئی جو 5 ملی میٹر ہے۔