بسنت کے نام پر پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، دو بچے، ایک نوجوان زخمی

1 Mar, 2024 | 09:06 PM

سٹی42: فیصل آباد میں بسنت کے نام پر پتنگ بازی کے دوران اندھا دھند پر ہوائی فائرنگ سے دوبچوں سمیت تین مزید افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات کے دوران خاموش تماشائی بنی رہی۔

کوکیانوالہ طارق کالونی میں پتنگ بازی کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی. کوکیانوالہ میں گھر کے باہر بیٹھے پانچ سالہ بچے ابراہیم کی کمر میں اوپر سے آنے والی اندھی گولی لگی۔

النجف کالونی میں ہوائی فائرنگ کے کے نتیجہ میں ایک اندھی گولی لگنے سےچھ سالہ فاطمہ زخمی ہو گئی۔

اعظم آباد میں چھت پر کھڑے اعظم کی آنکھ پر ہوائی فائرنگ کے دوران چھرے لگے۔

تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس تینوں واقعات میں ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کو گرفتار نہ کرسکی۔

مزیدخبریں