پاکستان میں پہلا روزہ 12 مارچ کو ہو گا یا 13 کو?ماہرین کی پیش گوئی کیا کہتی ہے؟

1 Mar, 2024 | 08:51 PM

سٹی42: توقع کی جا رہی ہے کہ مسلمان آبادی والے زیادہ ملکوں میں رمضان کا چاند 11مارچ کو نظر آئےگا اور پہلا روزہ 12مارچ کو  رکھا جائے گا، پاکستانیوں کو پہلا روزہ رکھنے کی سعادت 11 مارچ کو بھی نصیب ہو سکتی ہے اور اگر روئیت ہلال کمیٹی کے علما نے سعودی عرب کے ایک دن بعد چاند دیکھنے کی روایت برقرار رکھی تو پاکستان میں پہلا روزہ 13 مارچ کو ہو گا۔

شعبان المعظم کا اختتام قریب ہے اور رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے  مسلمان آبادی والے ملکوں میں ہر سال کی طرح خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کئی ملکوں میں 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مذہبی علما کے اجلاس ہوں گے اور روایتی طریقہ سے چاند دیکھنے کی شہادتیں جمع کی جائے گی، لیکن کیا اس دن چاند نظر آجائے گا اور پہلا رمضان 11مارچ کو ہوگا؟

چاند 10 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعد پیدا ہو گا

ماہرین فلکیات کا اندازہ ہے کہ  10 مارچ کو  مسلمان آبادی والے زیادہ ملکوں میں چاند کے نمودار ہونے کی امید ہے۔کئی مشہور ماہرین فلکیات اس بات پر متفق ہیں کہ 10 مارچ کو  خطہِ عرب اور اسلامی دنیا میں چاند  سورج غروب ہونے کے بعد بنے گا اور اس نوزائیدہ چاند کو عملاً  دوربین سے بھی نہیں دیکھا جا سکے گا۔

دس مارچ کا دن غروب ہونے کے بعد آنے والی رات فلکیاتی تقویم کے حساب سے رمضان کی پہلی رات ہو گی لیکن  ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ چاند 11 مارچ کی شام کو نظر آئے گا اور  بیشتر ممالک میں 11 مارچ کو یکم رمضان ہونے کا اعلان کیا جائے گا اور پہلا روزہ 12 مارچ کو رکھا جائے گا۔

پاکستان میں چاند نظر آنے کی خوشخبری کب سنائی جائے گی

پاکستان میں چاند 11 کو نظر آ جائے گا یا  پاکستانیوں کو چاند نظر آنے کی خوشخبری 12 مارچ کی شام سنائی جائے گی اس کا انحصار زیادہ تر موسم پر ہو گا۔ اگر مطلع صاف ہوا تو عین ممکن ہے کہ عرب ممالک کی طرح پاکستان مین بھی چاند دھائی دے جائے کیونکہ تقویم کے حساب سے 11 مارچ کی شام نئے چاند کی عمر 24 گھنٹے کے لگ بھگ ہو چکی ہو گی اور یہ صاف آسمان میں کھلی آنکھ سے دیکھے جانے کے لئے مناسب عمر ہو گی۔ اگر مطلع صاف ہوا تو توقع کی جا سکتی ہے کہ اس مرتبہ پاکستان میں سعودی عرب  اور دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ رمضان المبارک کا آغاز  منگل 12 اپریل کو ہی ہو جائے۔اگر روئیت ہلال کمیٹی کے علما کرام نے روایت کو ترجیح دیتے ہوئے سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے ایک دن بعد چاند کی روئیت کا اعلان کیا تو پاکستان مین رمضان المبارک کا آغاز بدھ 13  مارچ کو ہو سکتا ہے۔ 

مزیدخبریں