فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

1 Mar, 2024 | 08:42 PM

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی جس پر انہیں مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔

 کرکٹ کی تاریخ کی سب سے تیز گیند پھینکنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، انہوں نے بیٹی کا نام نورے علی اختر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ شعیب اختر 11نومبر 2014 کو رباب خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ا ن کے گھر پہلے بیٹے کی پیدائش 9 مبر 2016میں ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے میکائل علی رکھا پھر 2019 میں ان کے گھر دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزیدخبریں