سٹی42:محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں ہونے والی بارش کے ملی میٹرمیں اعدادوشمار جاری کردیے گئے۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ جو تیز طوفانی بارشوں سے کراچی میں تباہی آسکتی تھی اس سے بچت ہوگئی۔ کراچی میں لگاتار بوندا باندی اور تیز بارش کی وجہ سےسب سے زیادہ بارش پی اے ایف بیس فیصل(شاہراہ فیصل) پر14ملی میٹرریکارڈ ہوئی، کیماڑی میں 13ملی میٹر،ناظم آباد 12.5ملی میٹر،سرجانی ٹاون 12.4ملی میٹر،سعدی ٹاون 12ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، اورنگی ٹاون 9.7ملی میٹر،ڈی ایچ اے 9.5ملی میٹر،گڈاپ ٹاون 7.9ملی میٹربارش ریکارڈ، پی اے ایف بیس مسرور(ماڑی پور)اورقائد آباد7.5ملی میٹر،گلشن حدیداوراولڈ ائیرپورٹ پر7 میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ جناح ٹرمینل 6.4ملی میٹر،کورنگی 6.3ملی میٹر،ملیر6ملی میٹراوریونیورسٹی روڈ پر5.7ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی ہے۔