اپر دِیر میں سکول کھلتے ہی بند کر دیئے گئے

1 Mar, 2024 | 05:58 PM

سٹی42:  انتہائی بالائی اور ساحلی علاقوں میں شدید برفباری اور شدید بارشوں نے زندگی کے معمولات کو  بری طرح متاثر کیا ہے۔ بلوچستان کے بارش زدہ علاقوں ک بعد اپر دیر ضلع میں برفباری کے سبب سکول بند کر دیئے گئے۔  

اپر دیر کے ڈپٹی کمشنر نے آج جمعہ کے روز اعلان کیا کہ  شدید برف باری کی وجہ سے کل 2 مارچ کو تمام سرکاری وپرائیویٹ سکولز بند رہیں گے۔  فیصلہ علاقے میں جاری بارش اور برف باری کی وجہ سے کیا گیا۔

اپر دیر میں موسم سرما کی معمول سے زیادہ طویل چھٹیوں کے بعد تمام تعلیمی ادارے آج ہی کھولے گئے تھے۔ برفباری کے سبب اپر دیر کے بیشتر علاقوں مین سڑکیں اور راستے بند ہیں اور عوام کو آمد و رفت میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ 

مزیدخبریں