اشرف خان : انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آگئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 279.11 روپے سے بڑھ کر 279.19 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 پیسے کمی سے 282.03 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاونڈ بھی 89 پیسے اضافے سے 354.66 روپے کا ہوگیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو66 پیسے سستا ہوکر 303.59 روپے، امارتی درہم 1 پیسے کمی سے 76.69 روپے، سعودی ریال 1 پیسے کمی سے 74.90 روپے کا ہوگیا۔