نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، ساتھ چلنےکی دعوت دیدی

1 Mar, 2024 | 05:15 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک : مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں احسن اقبال،اسحاق ڈار،  رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور مولانا غفور حیدری بھی شریک ہوئے۔ 

اس کے علاہ ملاقات میں گورنر کے پی غلام علی اور نورعالم خان نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنےکی دعوت دی اور ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف سے گلے شکوے بھی کیے  جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد نے  مولانا سے  حکومت سازی میں مدد کی درخواست کی۔

مزیدخبریں