وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں تقرر اور تبادلوں پر پابندی لگا دی

1 Mar, 2024 | 02:48 PM

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں تقرر اور تبادلوں پر پابندی لگا دی۔

سیکرٹری اسمبلی نے تصدیق کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں تقرر اور تبادلوں پر پابندی لگا دی ہے۔ سیکرٹری وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری ہوگا، تاحکم ثانی تمام عہدوں پر افسران و ملازمین کے تقررو تبادلوں پر پابندی ہوگی، تقررو تبادلوں کے لئے وزیراعلی سے بذریعہ سمری اجازت لینا ہوگی۔تقررو تبادلوں کے لئے وزیراعلیٰ کو مکمل وجوہات سے بھی آگاہ کرنا لازم ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے پنجاب کی آبادی کا مربوط اور مستند ڈیٹا مرتب کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کی تاریخ میں پنجاب کا پہلامستند ڈیٹابیس ہب اور ڈیٹابیس اتھارٹی بنے گی، پنجاب کےپہلےڈیٹابیس کی تشکیل سےمعاشی پالیسی سازی میں مددملے گی۔ 

مزیدخبریں