ناقطار نا انتظار، پنجاب کے مستحق مریضوں کیلئے خوشخبری !

1 Mar, 2024 | 01:31 PM

سٹی42: ناقطار نا انتظار، پنجاب کے مستحق مریضوں کےلیے بڑی خبر آگئی۔پنجاب حکومت کا مستحق مریضوں کو ادویات گھر کی دہلیز پر مہیاکرنے کا فیصلہ ،ادویات گھر کی دہلیز پر یقینی بنانے کےلیے کام کا آغازکردیا گیا ۔

یکم مئی سےمستحق مریضوں کو ادو یات گھر تک پہنچانے کے پروگرام پر عمل درآمد کا آغاز ہوگا ۔پنجاب کے بنیادی دیہی طبی مراکز، تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا فیصلہ کیاگیا ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے محکمہ صحت کو ہسپتالوں اور طبی مراکز کی ری ویمپنگ پلان بھی مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔ نوے روز میں بیسک ہیلتھ یونٹس اور تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی، محکمہ صحت کو سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادو یات کی فراہمی اور طبی آلات کی فراہمی کو ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیاگیا۔ تمام ہسپتالوں کی لیبارٹریز کو فعال کرنے کی بھی ہدایات دے دیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت کو تین بڑے شہروں میں میڈیکل سٹی بنانے کا ٹاسک بھی دے دیاگیا،وزیر اعلیٰ نے میڈیکل سٹی بنانے کےلیے ایک ہفتے میں رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

مزیدخبریں