(شاہد ندیم سپرا)حضرت شاہ حسین المعروف مادھولال حسینؒ کےعرس کی تقریبات کل سےشروع ہونگی۔
3روزہ عرس تقریبات کا آغاز مزار شریف پر رسم چادر پوشی کی ادائیگی سے ہوگا،3روزہ تقریبات کو "میلہ چراغاں" کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے۔
مینجر اوقاف گلزار احمد کے مطابق تقریبات کے تمام انتظامات مکمل ہیں،4لاکھ 59 ہزار روپے عرس گرانٹ مختص کی گئی ہے،۔
مینجر اوقاف گلزار احمد نے بتایا ہےکہ پیرکے روز صرف خواتین کو دربار آنے کی اجازت ہو گی، سکیورٹی کے لئے100سے زائد کیمرے نصب ہیں۔