سابق امریکی ریسلر مائیکل جونز چل بسے

1 Mar, 2024 | 12:21 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:  سابق امریکی ریسلر مائیکل جونز 61 سال کی عمر میں چل بسے۔ ریسلنگ کی دنیا میں مائیکل جونز ’ورجل‘ کے نام سے مشہور تھے۔

 رپورٹس کے مطابق سابق ریسلر کی موت ہسپتال میں ہوئی تاہم ان کی بیماری کی تفصیلات کو اب تک سامنے نہیں لایا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق ریسلر نے 2022ء میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں ڈیمینشیا اور بڑی آنت کا کینسر ہے۔رپورٹس کے مطابق اُنہیں کئی مرتبہ فالج کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

 دیگر ریسلرز کی جانب سے مائیکل جونز کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
 

مزیدخبریں