ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے ایس پی شہر بانو نقوی اپنے اہل خانہ سمیت شاہی مہمان کی حیثیت سے سعودی عرب کا دورہ کریں گی

اے ایس پی شہر بانو نقوی اپنے اہل خانہ سمیت شاہی مہمان کی حیثیت سے سعودی عرب کا دورہ کریں گی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  اے ایس پی شہر بانو نقوی اُن کے اہل خانہ سمیت شاہی مہمان کی حیثیت سے سعودی عرب کا دورہ کریں گی۔ پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اُن کے دورہ ریاض کا اہتمام کریں گے۔

 یہ اقدام اے ایس پی کے ہیروئک اقدام کے بعد کیا گیا ہے جس میں اُنہوں نے لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں ایک خاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچایا۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے یہ بات اے ایس پی سید شہربانو کو اس وقت بتائی جب وہ اپنے اعزاز میں سعودی سفیر کی جانب سے سعودی سفارتخانے میں ملاقات کیلئے آئیں۔

 ذرائع نے بتایا کہ سعودی سفیر نے نوجوان پولیس افسر کی جرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُنہیں بتایا کہ سعودی حکومت ان کے اہل خانہ کو دورہ سعودی عرب کے تمام اخراجات برداشت کرے گی اور وہ شاہی مہمان ہوں گے۔سعودی سفیر نے ان کی بے غرض لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف بھی کی۔ 

 واضح رہے کہ ایک دن قبل آرمی چیف نے بھی اے ایس پی سے ملاقات میں انہیں خراج تحسین پیش کیا تھا جبکہ آئی جی پولیس نے سفارش کی کہ سیدہ شہربانو نقوی کو قائد اعظم میڈل دیا جائے۔
 

Ansa Awais

Content Writer