(جنید ریاض)لاہور بورڈ کے تحت میٹرک سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا،چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر انصر اظہر کا لارنس روڈ سمیت مختلف امتحانی سنٹر کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا۔
لاہور بورڈ کے تحت میٹرک سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا۔چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر انصر اظہر کا لارنس روڈ سمیت مختلف امتحانی سنٹر کا دورہ اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
پہلے روز سات مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔فرسٹ شفٹ میں تاریخ پاکستان، کمپیوٹر ہارڈ وئیر،پولٹری فارمنگ ، غذا اور غذائیت کا پیپر لیا گیا۔سکینڈ شفٹ میں سوکس ،بزنس اسٹیڈیز ، لباس و پارجہ بانی کا پیپر ہوا۔
رواں سال 2 لاکھ چالیس ہزار امیدوار امتحان میں شرکت کریں گے۔860 امتحانی سنٹرز میں امیدوار امتحان دیں گے۔تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔امیدواروں کو رولنمبر سلپ دیکھنے کے بعد امتحانی سنٹرز میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
امیدواروں کو پیپر شروع ہونے سے ایک گھنٹہ قبل امتحانی سنٹر میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دہم جماعت کے امتحان 18 مارچ تک جاری رہیں گے۔نہم جماعت کے امتحان کا آغاز 19 مارچ سے ہوگا۔