بلوچستان میں بارش عذاب بن گئی، خاران میں گھر کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق

1 Mar, 2024 | 12:55 AM

سٹی42: بلوچستان میں مسلسل بارش سے کچے گھروں کے گرنے کی ابتدا ہو گئی۔ خاران میں بارش سے متاثرہ مکان کی چھت گرنے سے  تین بچے جاں بحق ہو گئے۔، ایک زخمی ہو گیا۔
خاران شہر  کےکلاں محلہ میں مکان کی چھت مسلسل بارش کے باعث گری۔ چھت کے ملبہ تلے دب کر  حاجی الہی بخش  کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا جان بحق  ہو گئے، الہی بخش خود زخمی ہو گئے۔جان بحق  ہونے والے بچوں کی عمریں 16 سال ، 12 سال اور 5 سال  ہیں۔ 

مزیدخبریں