(حسن خالد)لاہور میں نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ جاری، شہری لاکھوں روپے نقدی و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔
شفیق آباد میں ڈاکو شہری محمد سہیل سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہوئے،کاہنہ میں ڈاکوبابر نامی شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے،شاہدرہ ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔
ٹاؤن شپ میں پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکو غلام عباس سے 50 ہزار سے زائد نقدی لے اڑے۔رائیونڈ میں ملزمان شہری مبین کو نقدی و موبائل فون سے محروم کرگئے۔چوہنگ میں لٹیروں نے خاتون سے موبائل فون چھین لیا۔شفیق آباد میں شہری علی موبائل فون سے ہاتھ دھو بیٹھا،ہربنس پورہ میں ڈاکوؤں نے محمد اسامہ سے گن پوائنٹ پر 40 ہزار نقدی اور موبائل فون ہتھیا لیا۔
فیصل ٹاون میں شہری سے ڈاکوؤں نے 60 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا،مزنگ میں حامد کا پرس چھین کر لے گئے۔اسلامپورہ میں ڈاکو شہری نوید سے اورگوالمنڈی میں ایوب سے موبائل فون لے اڑے۔گلشن راوی میں شہری طاہر موٹر سائیکل لٹوا بیٹھا۔