ٹی20 میں فائدہ کس ٹیم کو ہوتا ہے؟ محمد یوسف کا اہم انکشاف

1 Mar, 2023 | 06:44 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک:’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں  سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ٹی20 میں فائدہ اس ٹیم کو ہوتا ہے جس کی بالنگ اچھی ہوتی ہے۔اور زلمی بالنگ میں مشکلات کا شکار ہے۔

   تفصیلات کے مطابق  پی ایس ایل 8 کے17ویں میچ میں  کراچی کنگز کا آج پشاور زلمی سے ٹاکرا ہوگا جبکہ کراچی کے کپتان عماد وسیم ٹورنامنٹ میں کم بیک کیلئے پرعزم ہیں۔’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ اب مقابلہ سخت ہوگیا ہے، کچھ بھی ہو سکتا ہے، ٹی20 کی یہی خوبصورتی ہے کہ کوئی بھی ٹیم کم بیک کر سکتی ہے۔مشورہ یہی ہے جو ٹاس جیتے پہلے بالنگ کرے۔

  سابق قومی کرکٹرمحمد یوسف کا کہنا تھا کہ  پشاور زلمی بیٹینگ اور بالنگ دونوں میں بہت سٹرگل کر رہی ہے۔ ٹی20 میں فائدہ اس ٹیم کو ہوتا ہے جس کی بالنگ اچھی ہوتی ہے۔اور زلمی بالنگ میں مشکلات کا شکار ہے۔ پچھلا میچ ہارے بھی ہوئے ہیں تو بڑی زمہداری سے کھیلنا ہوگا۔ پشاور کے پاس بینچ میں مووجود ایک آل راونڈر  عامر جمال ہے جس کو ان کو  کھیلوانا چاہیئے۔

 سابق  فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں کراچی کو زیادہ فائدہ ہوگا، وہ پچھلا میچ جیتے ہیں، اعلی اعتماد کے ساتھ میدان میں اترٰیں گےجبکہ پشاور زلمی سٹرگل کر رہی ہے، بالنگ اچھی نہیں ہو رہی اوربیٹنگ میں بھی ابھی تک کوئی آؤٹ کلاس پرفارمنس نظر نہیں آرہی۔ دوسری جانب ایماد وسیم جس طرح کھیل رہا ہے کراچی کے لئے ، بہت متاثر کر رہا ہے۔ بیٹنگ اور بالنگ دونو میں اچھا پرفارم کررہا ہے۔

مزیدخبریں