ویب ڈیسک: پی ایس ایل 8 کے دوسرے مرحلے میں راولپنڈی کے میچز میں اسپائیڈر کیم کی سہولت میسر نہیں ہوگی، شائقین خوبصورت نظاروں سے محروم رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 8 کے براڈ کاسٹرز نے پی سی بی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے اسپائیڈر کیم راولپنڈی اسٹیڈیم میں نہ لگانے کے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا۔ براڈ کاسٹرز نے یہ واضح کیا کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پتنگیں کٹ کر گرتی ہیں، دھاتی ڈور سے اسپائیڈر کیم کی تاریں ٹوٹ جاتی ہیں، جس کی وجہ سے کافی نقصان ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اسپائیڈر کیم راولپنڈی اسٹیڈیم میں نہ لگانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔