ویب ڈیسک : آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کے بعد ٹیکسٹائل سمیت برآمدی شعبے کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے برآمدی شعبے کے مسابقتی نرخ واپس لے لیے ہیں ۔ یکم مارچ سے برآمدی شعبوں کے لئے بجلی مہنگی کردی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے برآمدی شعبے کو دی گئی مسابقتی قیمت واپس لے لی۔
کسانوں کیلئے بجلی 3روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گئی،زرعی صارفین کو بجلی 13روپے کی بجائے16.60روپے یونٹ ملے گی۔ کسان پیکیج کے تحت بجلی پر دی جانے والی سبسڈی ختم کردی گئی ہے۔زرعی صارفین کیلئے بجلی پر 3.60 روپے فی یونٹ سسبڈی واپس لے لی گئی ۔وفاق کو زرعی صارفین سے جون تک 14 ارب روپے حاصل ہونگے ۔