ویب ڈیسک: ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع ایف آئی اے کاکہناہے کہ وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی گئی ہے ، فرح گوگی کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت سے ریڈوارنٹ حاصل کئے جائیں گے ، ذرائع کاکہناہے کہ فرح گوگی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ۔