ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور فوکل پرسن جیل بھرو تحریک اعجاز چودھری نے اعلان کیا ہے کہ آج فیصل آباد میں گرفتاریاں پیش نہیں کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے گرفتاریاں نہ دینے کا اعلان کردیا۔
فوکل پرسن جیل بھرو تحریک اعجاز چودھری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے 90 روز میں دو صوبوں میں انتخابات کروانے کا فیصلہ دے دیا ہے۔
اللہ کریم کاشُکر ہے کہ پاکستان میں آئین بحال ہے
— Senator Ejaz Chaudhary (@EjazChaudhary) March 1, 2023
الیکشن نوے روز میں ہونگے
آج فیصل آباد میں گرفتاریوں کی بجائے اللہ کا شُکر اداکیاجائے گا
بھرپور جلسہ ہوگا مگر گرفتاریاں نہیں دی جائیں گی۔ @PTIofficial @ImranKhanPTI @PTIFaisalabadO1
اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ آج فیصل آباد میں گرفتاریوں کے بجائے اللہ کا شکر ادا کیا جائے گا، بھرپور جلسہ ہوگا مگر گرفتاریاں نہیں دی جائیں گی۔