ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر اخلاقی ویڈیوز لیک معاملہ ،حریم شاہ اور ان کے شوہر کا مؤقف سامنے آگیا

غیر اخلاقی ویڈیوز لیک معاملہ ،حریم شاہ اور ان کے شوہر کا مؤقف سامنے آگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کی لیک ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوز  قریبی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے موبائل چوری کرکے لیک کیں۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر حریم شاہ کی کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں جو کہ وائرل ہوگئیں۔تاہم اب مراکش میں مقیم   حریم شاہ نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان ویڈیوز کے اصلی اور ذاتی ہونے کا اعتراف کیا۔حریم نے بتایا کہ ’یہ ویڈیوز کچھ سال قبل میں نے خود اپنے موبائل سے  بنائی تھیں، ان میں سے  ایک کراچی میں موجود گھر میں بنائی گئی جب کہ دوسری اسلام آباد میں بنائی گئی تھی لیکن چونکہ اس وقت صندل اور عائشہ میرے  ساتھ رہ رہی تھیں تو انہوں نے میرا موبائل چوری کرکے ویڈیوز محفوظ کرلی تھیں‘۔ حریم شاہ کے مطابق ’ویڈیوز وائرل ہونے سے قبل ہی انہیں صندل اور عائشہ ناز کی جانب سے کئی دھمکیاں مل چکی تھیں کہ ہم تمہاری ویڈیوز وائرل کردیں گے‘۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ’ صندل اور عائشہ کی دھمکیوں کے بعد میں نے اسلام آباد میں ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھا لیکن میری شکایت پر مجھے کہا گیا جب تک مواد منظر عام پر نہیں آجاتا کارروائی نہیں کی جاسکتی‘۔حریم کے مطابق ’صندل اور عائشہ نے ویڈیوز میری شادی شدہ خوشحال زندگی میں مشکلات پیدا کرنے کے لیے لیک کیں، وہ جلن اور حسد میں اتنا آگے جاچکی ہیں کہ انہوں نے میری ذاتی ویڈیوز موبائل سے چوری کرکے لیک کردیں جس کے لیے وہ جلد ہی ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کریں گی‘۔

دوسری جانب حریم کے شوہر بلال کا کہنا تھا کہ ’مجھے حریم نے بتایا کہ وہ ایف آئی اے میں ان ویڈیوز کے وائرل ہونے سے پہلے ( سال بھر قبل ) ہی شکایت درج کرواچکی ہیں لیکن ایف آئی اے نے مواد کے منظر عام پر آنے تک انتظار کا کہا‘۔بلال نے اس مؤقف پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ ہمیں یہ بتایا جائے کہ یہ کس ملک کا قانون ہے جہاں قتل کی دھمکی پر کہا جائے پہلے مرنے کا انتظار کرو لیکن میں پہلے حریم کے ساتھ نہیں تھا اب ہوں اور میں نے ان ویڈیوز کے بعد آئندہ اسپین ٹرپ کو بھی کینسل کردیا، ہم جلد  پاکستان آکر مخالفین کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے ‘۔

Ansa Awais

Content Writer