پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے استعفیٰ دیدیا

1 Mar, 2023 | 09:27 AM

Ansa Awais

(سٹی42) بسمہ معروف نے پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بسمہ معروف نوجوان کھلاڑی کو قیادت کا موقع دینا چاہتی ہیں، وہ پاکستان کیلئے بطور عام پلیئر دستیاب رہیں گی۔

مزیدخبریں