ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مالیاتی خسارے میں اضافہ

 رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مالیاتی خسارے میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مالیاتی خسارے میں اضافہ ہوگیا۔ برآمدات، درآمدات اور سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

وزارت خزانہ نے رواں مالی سال جولائی سے جنوری کی معاشی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی سے جنوری ترسیلات زر 11 فیصد کم ہو کر 16 ارب ڈالر رہیں، سرکاری اخراجات میں 19.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے جنوری قرضوں پر سود کی ادائیگیوں میں 77 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، جولائی سے جنوری مہنگائی کی شرح 25.4 فیصد ریکارڈ کی گئی، وفاق کے اخراجات 6382 ارب روپے تک جا پہنچے۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے جنوری تک سرمایہ کاری 44 فیصد کمی کے ساتھ 68 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہی۔  جولائی سے دسمبر ٹیکس آمدن میں 18.8 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے جنوری برآمدات 7.4 فیصد کم ہوکر 16.4 ارب ڈالر رہیں، جولائی سے جنوری درآمدات 20.9 فیصد کم ہو کر 33.5 ارب ڈالر رہیں۔