یوکرین کے نوبیاہتا جوڑے نےہنی مون چھوڑ کر ہتھیار اٹھا لیے

1 Mar, 2022 | 11:10 PM

ویب ڈیسک: روسی حملے کے پہلے ہی روز یوکرین کے جوڑے نے شادی کے چند گھنٹوں بعد ہنی مون چھوڑ کر بندوقیں اٹھا لیں اور اپنے ملک کے دفاع کے لیے جنگ میں شریک ہوگئے۔ 

سی این این کے مطابق کیف کے رہائشی یاریانا اریوا اور سویاٹوسلاف کی شادی مئی میں طے تھی مگر انہوں نے جلدی سے شادی کرکے لڑائی میں حصہ لینا کا فیصلہ کرلیا۔ یاریانا کا کہنا تھا کہ بہار کے پہلے دن یوکرین کے لوگ سورج مکھی کے پھول لگاتا ہیں مگر انہیں اپنے ملک کا دفاع کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ تسلیم کرنا مشکل ہے مگر یہی حقیقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں کوئی ماننے کے لیے تیار نہیں کہ وہ یہ جنگ ہار جائیں گے سب کو یقین ہے کہ ہم یہ جنگ جیتیں گے انہیں بہت خوشی ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ 

ان کے خاوند کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی بیوی، والدین اور بہن کی بہت فکر ہے مگر وہ ان کی حفاظت کے لیے سب کچھ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جوڑے نے عالمی امدادی اداروں سے اپیل کی وہ یوکرین کے عوام کے لیے ہر ممکن مالی، طبی امداد کے ساتھ ساتھ خوراک اور اسلحہ مہیا کریں اور روس پر سخت سے سخت پابندیاں عائد کریں۔ 

مزیدخبریں