( ویب ڈیسک) بھارت میں ہندو انتہا پسند آپے سے باہر، لوگوں کو مسلمانوں کے قتل عام پر ابھارنے کی دعوت، یہاں رہنا ہے تو بھگوارنگ بن کررہنا ہوگا حجاب نہیں پہننے دیں گے۔ ہندو لڑکی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
اترپردیش کے علاقے وجے پورا میں ہندو ا نتہاپسند نے ایک جلسہ عام کے دوران مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکیاں دی ہیں۔ ایک ہندو انتہا پسند خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں زعفرانی پٹکا لئے ایک لڑکی کہہ رہی ہے کہ دودھ مانگو گے کھیر دینگے لیکن حجاب مانگو گے تو چیردینگے ۔
Modi is emboldening #Hindutva goons w anti-Muslim rhetoric akin to Holocaust that started w hate speech. BJP's slogan of 'Muslims r a threat to Hindus' is now calling for genocide of #Muslims w mutilation/imprisonment of those wearing hijabs.Urgent action needed by @UN & @OIC_OCI pic.twitter.com/sIxXB6h9uC
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) February 28, 2022
لڑکی نے مزید کہا ہے کہ اگر مسلمان حجاب پر اصرار کرتے رہے تو شیوا جی کی تلوار ہوگی اور ان کے جسم کو ہم انچ انچ کرکے کاٹ دیں گے۔
جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی اور دیگر مسلمان رہنماؤں نے نفرت انگیز تقاریر اور مسلمانوں کا کھلے عام قتل کرنے کی دھمکی دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مودی حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے خاموش رویہ اختیار کرنے کو ہندو انتہا پسندوں کی پشت پناہی سے تعبیر کیا جارہا ہے۔